اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرونائی میں چینی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے پر عملدرآمد

برونائی میں چینی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے پر عملدرآمد

برونائی کے شہر بندر سیری بیگاوان میں برونائی کے 41ویں یوم آزادی پر منعقدہ  پریڈ کا ایک منظر -(شِنہوا)

بندرسری بیگاوان(شِنہوا)برونائی دارالسلام کے محکمہ امیگریشن نے کہا ہے کہ  8 مارچ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہری بغیر ویزا  ملک میں داخل ہوسکیں گے۔

محکمہ کے مطابق عام پاسپورٹ رکھنے والے عوامی جمہوریہ چین کے شہری جن کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6ماہ ہو  وہ کسی بھی مخصوص داخلہ مقام سے ملک میں  داخل ہوسکتے ہیں اور بغیر ویزا  14 یوم تک  قیام کر سکتے ہیں۔

فروری 2025 میں  دونوں ممالک  کے  جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق  برونائی چینی سیاحوں کی آمد میں اضافے کو خیرمقدم کہنے کا منتظر ہے جو باہمی تفہیم اور  عوام کے  درمیان مضبوط تعلقات کے  فروغ  میں معاون ثابت ہوگا۔

برونائی بورنیو جزیرے کے شمالی حصے میں واقع ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے ۔ یہ سلطنت قدرتی وسائل  سے مالا مال ہے اور اپنے خوبصورت قدرتی مناظر  پر فخر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!