اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کنگ فو نے کیمرون کے معذور شخص کی زندگی بدل دی۔

چینی کنگ فو نے کیمرون کے معذور شخص کی زندگی بدل دی۔

29 سالہ مارٹن منگوانجو کا تعلق کیمرون سے ہے اور وہ ایک مارشل آرٹس کے استاد ہیں۔ آج وہ اپنا ذاتی مارشل آرٹس کلب چلا رہے ہیں۔

منگوانجو پیدائشی معذوری کے باعث بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہیں، لیکن انہوں نے اپنی جسمانی محدودیت کو اپنی طاقت میں بدل دیا۔ تقریباً سات سال قبل، انہوں نے چینی مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرنا شروع کی۔ اس فن نے نہ صرف ان کی جسمانی مضبوطی میں اضافہ کیا بلکہ ان کا خود پر اعتماد بھی بحال کر دیا۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): مارٹن منگوانجو، استاد مارشل آرٹس، کیمرون

’’کنگ فو نے میری زندگی میں بے شمار مثبت تبدیلیاں لائیں۔ اس کی بدولت میں معاشرے کا فعال حصہ بن پایا اور ذہنی طور پر بھی مضبوط ہوا ہوں۔

یہ فن میرے لیے نئے مواقع لایا اور بہت سے لوگوں سے ملاقات کا ذریعہ بنا ہے۔ میں اب اس کے نظم و ضبط کو مکمل طور پر اپنا چکا ہوں۔

سب سے پہلے، میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں جو باصلاحیت ہیں، مگر پھر بھی خود کو کم تر سمجھتے ہیں۔ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ کچھ بھی ممکن نہیں اور کامیابی ان کے لیے دور ہے۔

میرا ماننا ہے کہ مارشل آرٹس لوگوں کو بااعتماد بنانے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے بہترین راستہ فراہم کرتا ہے۔‘‘

یاؤندے سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!