کراچی: کراچی میں بھائی نے تیسری شادی کی خواہشمند 8 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بھائی نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پر 8 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق والدین کے گھر آئی مقتولہ وحیدہ نے دوخاوندوں کے انتقال کے بعد تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اس کا بھائی منیر کیساتھ جھگڑا ہوگیا ،طیش میں آ کر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے جاثے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
