چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پالتو جانوروں کے میلے بیجنگ 2025 کے دوران ایک بوتھ پر لوگ تحائف حاصل کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین رواں سال اپنی میکرو اقتصادی اقدامات کو تیز کرے گا جس سے سرکاری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ کھپت اور اختراع پر زیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ پیچیدہ عالمی منظرنامے میں مستحکم ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جمعرات کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سینئر سرکاری عہدیداروں نے شرح سود میں کمی سے لے کر چھوٹی اداروں کو رقوم کی فراہمی میں اضافے تک ترقی دوست مخصوص اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا۔
قومی مقننہ میں پیش کردہ حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین کا خسارہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 4 فیصد اور حکومتی خسارہ 56.6 کھرب یوآن (تقریباً 790 ارب امریکی ڈالر) ہوگا۔
وزیرخزانہ لان فوآن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں اعداد و شمار حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہیں جو مضبوط کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو ظاہر کرتے ہیں ملک مقامی حکومت کے لئے 44 کھرب یوآن مالیت کے خصوصی مقاصد بانڈز اور 13 کھرب یوآن کے انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرے گا۔
تجزیہ کاروں کی رائے میں بڑھتے ہوئے مالیاتی اخراجات سے پائیدار معاشی و سماجی ترقی کو تقویت ملے گی۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جئے کا کہنا ہے کہ رواں سال تعمیراتی سرمایہ کاری پر 50 کھرب یوآن سے زائد سرکاری اخراجات کئے جائیں گے۔
ژینگ نے کہا کہ ہم ابھرتی اور مستقبل کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے میں نجی کاروباری اداروں کی معاونت کریں گے اور ریلوے، جوہری توانائی، پانی کے تحفظ اور سائنسی و ٹیکنالوجی بنیادی بڑی سہولیات جیسے شعبوں میں متعدد پرکشش بڑے منصوبے متعارف کرائیں گے۔
