اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنیوں نے معروف بین الاقوامی موبائل ٹیکنالوجی میلے میں متعدد ایوارڈز...

چینی کمپنیوں نے معروف بین الاقوامی موبائل ٹیکنالوجی میلے میں متعدد ایوارڈز حاصل کرلئے

سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں مصنوعی ذہانت کا نشان آویزاں ہے۔(شِنہوا)

بارسلونا(شِنہوا)سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 (ایم ڈبلیو سی) ختم ہوگئی جس میں چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے متعدد صنعتی ایوارڈز حاصل کئے، اس سے عالمی رابطے کے شعبے میں ان کا اثر و رسوخ  اجاگر ہوا۔

سالانہ اجتماع کے منتظم جی ایس ایم اے کے مطابق اس سال کی تقریب میں 205 ممالک اور خطوں سے ایک لاکھ 9ہزار مہمانوں نے شرکت کی، جن میں 2ہزار9سو سے زائد نمائش کنندگان، سپانسرز اور شراکت دار شامل تھے۔

جی ایس ایم اے کے سی ای او جان ہوف مین نے کہا کہ اس سال کی تقریب نے ظاہر کیا کہ ٹیکنالوجی ہمارے ارد گرد کی دنیا کو کتنی تیزی سے نئی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیٹ ورکس اور سمارٹ موبیلٹی پر تبادلہ خیال سے صنعت کے رجحانات کی تشکیل متوقع ہے۔

جی ایس ایم اے نے تقریب کے دوران 30 ویں عالمی موبائل ایوارڈز کے فاتحین کا بھی اعلان کیا جسے وسیع پیمانے پر صنعت کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ چینی کمپنیوں ہواوے، چائنہ موبائل، زیڈ ٹی ای اور شیاؤمی نے متعدد زمروں میں کامیابی حاصل کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!