چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں معیشت اور زراعت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی مشیروں کے مشترکہ گروپ اجلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سینئر چینی رہنماؤں لی چھیانگ،ژاؤ لے جی ،وانگ ہوننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی نے 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کی مشاورت میں شرکت کی۔
انہوں نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں گروپ مباحثوں میں بھی حصہ لیا۔
وزیر اعظم لی چھیانگ نے دوپہر میں ہیبے صوبے کے نمائندوں سے گروپ مباحثوں میں حصہ لیتے ہوئے صوبے پر زور دیا کہ زبردست ترقی کے لئے بیجنگ۔تیانجن۔ہیبے ریجن کی مربوط ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ بلند معیارات کے ساتھ شیونگ آن نئے علاقے کی تعمیر کو آگے بڑھانا،بنیادی شہری سہولیات، عوامی خدمات کی بہتری اور رہنے اور کام کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا اہم ہے۔
جمعرات کی صبح وزیر اعظم نے معیشت اور زراعت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مشیروں کے مشترکہ گروپ اجلاس میں حصہ لیا۔ اس سال کے طے شدہ مقاصد اور کاموں کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے بڑے پیمانے پر قواعد کو زیادہ دور رس،ہدف پر مبنی اور موثر بنانے پر زور دیا۔
لی چھیانگ نے یہ بھی کہا کہ شہروں کے پھیلاؤ اور دیہی احیا کے فروغ کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
چائنہ ژی گونگ پارٹی،آل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز اور بیرونی ممالک کے ساتھ دوستی کے شعبے کے سیاسی مشیروں کے مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ مشاورت، غور و فکر اور جمہوری نگرانی کے عمل میں کوششوں کو مزید مضبوط کریں۔
نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی مشیروں کے مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے ’’ایک ملک، دو نظاموں‘‘ کو برقرار رکھنے اور دونوں علاقوں کی خوشحالی اور استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
