اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ’’مصنوعی سورج‘‘ کی ایک جھلک

چین کے ’’مصنوعی سورج‘‘ کی ایک جھلک

چین کے’’مصنوعی سورج‘‘ کہلائے جانے والے ایکسپریمنٹل ایڈوانسڈ سپرکنڈکٹنگ ٹوکامک (ایسٹ) نے جنوری میں مسلسل 1066 سیکنڈ تک ہائی کنفائنمنٹ پلازما آپریشن برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ فیوژن توانائی پیدا کرنے کی کوشش میں ایک اہم پیشرفت کا سنگ میل ہے۔

ہزار سیکنڈ کا دورانیہ فیوژن تحقیق میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔ یہ اہم کامیابی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (اے ایس آئی پی پی) کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس نے حاصل کی ہے۔ اس طرح سال 2023 میں ایسٹ ہی کے اپنے قائم کردہ 403 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔

مصنوعی سورج کا حتمی مقصد حقیقی سورج کی طرح جوہری فیوژن پیدا کرنا ہے۔ اس سے انسانیت کو ایک لامتناہی اور صاف توانائی کا ذریعہ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے  نظام شمسی سے باہر بھی خلائی تحقیقات ہو سکیں گی۔

ایسٹ کا تجرباتی فیوژن ری ایکٹر چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے میں واقع ہے ۔ یہیں پر فیوژن تحقیق کی نئی سہولتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان سہولتوں کی تعمیر کا مقصد فیوژن توانائی کے استعمال اور ترقی میں مزید تیزی لانا ہے۔

ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!