چینی تحقیقی آئس بریکر شوئےلونگ 2یا سنو ڈریگن 2 کو انٹارکٹیکا میں چین کے چھن لنگ اسٹیشن کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیار کردہ ہائیڈروجن فیول سیل نے انٹارکٹیکا میں ملک کے چھن لنگ اسٹیشن میں کامیابی کے ساتھ بجلی پیدا کی ہے جو قطبی علاقے میں ہائیڈروجن توانائی کی ٹیکنالوجی کی پہلی اپلیکیشن کو ظاہر کرتا ہے۔
ریاستی پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کے تحت ایک ہائیڈروجن توانائی ٹیکنالوجی کے ادارے کا تیار کردہ یہ فیول سیل اسٹیشن کے مائیکروگریڈ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ نظام ایک ہائیڈروجن اسٹوریج ٹینک سے لیس ہے جس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 50 مکعب میٹر ہے۔
جب یہ خودکار طریقےسے کام کرتا ہےتو یہ فیول سیل اسٹیشن کو 24 دن تک مسلسل بجلی فراہم کر سکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 30 کلو واٹ ہے۔
یہ فیول سیل سسٹم ماڈیولر اسکیل ایبلٹی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 50 کلو واٹ سے لے کر درجنوں میگا واٹ تک کی بجلی کی حد کو پورا کرتا ہے۔
یہ 50 فیصد کی بجلی پیدا کرنے کی کارکردگی اور 90 فیصد سے زائد کی مشترکہ حرارت اور بجلی کی کارکردگی حاصل کر سکتا ہے اور اس کی ڈیزائن کردہ عمر 40 ہزار گھنٹے ہے۔
روایتی فوسل فیول پر مبنی بجلی کی پیداوار کے مقابلے میں یہ ہائیڈروجن فیول سیل تقریباً 400 گرام معیاری کوئلے کی بچت کرتا ہے اور ہر کلو واٹ گھنٹہ بجلی پیدا کرنے پر تقریباً 1 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتا ہے۔
موافق ہوا اور شمسی حالات کے دوران، ہوا اور شمسی توانائی کے نظاموں کے ذریعے پیدا ہونے والی اضافی بجلی ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے، اسے بعد میں استعمال کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ جب ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار ناکافی ہوتی ہے، تو ذخیرہ شدہ ہائیڈروجن کو فیول سیل کے ذریعے دوبارہ بجلی اور حرارت میں تبدیل کیا جاتا ہے، اس طرح ایک مستحکم اور پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
