چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے دوران وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ معیشت پر ایک پریس کانفرنس کررہےہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے کہا ہے کہ چین ۔ امریکہ تعاون دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرکے عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔
وانگ نے جمعرات کے روز 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ کی اس ضمن میں کامیابی ایک دوسرے کو خطرات کی بجائے مواقع مہیا کرتی ہے۔
فینٹانائل مسئلہ کو بہانہ بنا کر چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حالیہ امریکی اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ یہ عمل حقائق کو مسخ کرکے صحیح اور غلط کو الجھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تجارت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں یکطرفہ اور ہراساں کرنے کی عمومی کارروائیاں ہیں جو خود کو فائدہ پہنچانے کی بجائے دوسروں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو دبانے یا بلیک میل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی وہ چین کو ڈراسکتے ہیں۔
