چین ، مشرقی صوبہ جیانگ شی کی کاؤنٹی ٹونگ گو میں "جیانگ شی بیمبو ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ” کی ایک ورکشاپ میں ایک خاتون محنت کش بانس سے مصنوعات تیار کررہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری کے اختتام تک نجی کاروباری اداروں کی تعداد 5 کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار ہوچکی تھی۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ تعداد 2012 کے مقابلے میں 5.2 گنا زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق چین میں نجی ہائی۔ٹیک اداروں کی تعداد میں خاص طور پر اضافہ ہوا جن کی تعداد 2012 میں 28 ہزار تھی جو بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوئی ۔
ملک کے ہائی۔ٹیک کاروباری اداورں کے اعتبار سے ان کا تناسب 62.4 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد سے زائد ہو گیا ہے۔
