سپین کے شہر بارسلونا میں لوگ موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بارسلونا(شِنہوا)ایرکسن نے چینی منڈی میں اپنی توسیع کی خواہش کے ساتھ اے آئی پر مبنی ٹیلی کام حل اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیتے ہوئے چینی صارفین سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔
ایشیا بحرالکاہل کے لئے ایرکسن کے چیف ٹیکنالوجی آفیسرمیگنس ایور برنگ نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس(ایم ڈبلیو سی) میں شِنہوا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین اپنی منڈی کے وسیع حجم اور جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجی اختیار کرنے کے باعث کمپنی کے لئے بدستور اہم تزویراتی منڈی ہے۔
ایور برنگ نے کہا کہ چین 5 جی کا اجرا کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے اور بڑے پیمانے پر اسے اپنانے والی کلیدی منڈی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختراع ان منڈیوں میں پروان چڑھتی ہے جہاں ٹیکنالوجی کو ابتدائی مرحلے میں آزمایا جاتا ہے۔
سویڈن کی بڑی ٹیلی کام کمپنی چائنہ موبائل،چائنہ یونی کام اور چائنہ ٹیلی کام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے جدید 5 جی ایپلیکیشنز کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کر رہی ہے۔یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں چینی کمپنیاں خاص طور پر سرگرم ہیں۔
اس سال کی ایم ڈبلیو سی میں اے آئی بنیادی موضوع ہے اور ایرکسن صلاحیت اور نیٹ ورک کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اے آئی کو اپنے ٹیلی کام حل میں شامل کر رہی ہے۔
ایور برنگ نے اے آئی کی ترقی میں چین کی مسلسل پیشرفت کو بھی سراہا۔
