چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ایک انڈے کی پیداوار کرنے والی کمپنی نے زرعی خودکاری میں مہارت حاصل کرتے ہوئے پولٹری فارمنگ روبوٹس کی تیاری کے لیے جدید ڈیجیٹل اختراعات سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔
2023 سے فوجیان گوانگ یانگ انڈسٹری کے تیار کردہ میگیلان سیریز کے روبوٹس چین کی تقریباً 70 بڑی کمپنیوں میں متعارف کرائے جا چکے ہیں، اور اب یہ ٹیکنالوجی بین الاقوامی منڈیوں تک بھی پہنچ رہی ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے کام کرنے ولااجدید ترین میگیلان 6 ماڈل مرغیوں کی کارکردگی، رویے اور ماحول کی نگرانی کرتا ہے، جس سے فارم کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی):یو جیے، چئیرمین، فوجیان گوانگ یانگ اِگ انڈسٹری کمپنی
’’اس پولٹری فارم میں 50 ہزار انڈے دینے والی مرغیاں موجود ہیں۔ روبوٹس روزانہ تین بار معائنہ کرکے مردہ، کمزور یا غیر پیداواری مرغیوں کی شناخت کرتے ہیں اور عملے کو مطلع کرتے ہیں۔پہلے مردہ مرغیوں کو تلاش کرنے میں کم از کم آدھا دن لگتا تھا، مگر اب روبوٹس یہ کام 20 منٹ سے بھی کم وقت میں انجام دیتے ہیں، اور 99 فیصد سے زائد درستگی کے ساتھ مسائل کا پتہ لگا لیتے ہیں۔ مستقبل میں، یہ روبوٹس سینسرز سے لیس ہوں گے جو بانگ، کھانسی، جارحانہ رویے اور ہوا کے معیار کا تجزیہ کرسکیں گے، جس سے مرغیوں کی صحت کے مسائل بروقت شناخت کیے جا سکیں گے۔ بانگ، کھانسی، جارحانہ رویوں کا پتہ لگانے اور ہوا کے معیار کا تجزیہ کرنے کے لئے مستقبل کے روبوٹس کو سینسر سے لیس کیا جائے گا۔ اس اقدام سے مرغیوں کی صحت کےمسائل کا جلد پتہ لگانے میں آسانی ہوگی۔‘‘
کمپنی نے مرغی کے لائف سائیکل اور انڈے کی پیداوار کے حقیقی وقت کی نگرانی کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):یو جیے، چئیرمین، فوجیان گوانگ یانگ اِگ انڈسٹری کمپنی
’’کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہم مرغیوں کی حالت چیک کرسکتے ہیں۔ مرغیوں نے کیا کھایا، فیڈ کہاں سے آئی اور دن بھر انڈے کی پیداوار کی حالت وغیرہ کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔تمام ویڈیوز اور ڈیجیٹل ریکارڈز پلیٹ فارم میں مکمل طور پر دستیاب ہیں۔‘‘
فو ژو ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link