پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی رہنماؤں کی سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران مشاورت

چینی رہنماؤں کی سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران مشاورت

چینی وزیراعظم لی چھیانگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سینئر رہنماؤں نے چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے دوران مشاورت میں حصہ لیا۔

صوبہ یون نان سے این پی سی کے نمائندوں کے ساتھ گروپ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم لی چھیانگ نے معاشی بحالی اور مسلسل ترقی کے حصول کے لئے مزید فعال کوششوں پر زور دیا۔

وزیراعظم نے یون نان پر زور دیا کہ وہ سیاحت کی کھپت کو فروغ دیں تاکہ معیشت کے لئے ترقی کے لئے نئے محرکات تخلیق کئے جاسکیں۔ انہوں نے صوبے پر زور دیا کہ وہ جنوب مغرب کے لئے وسعت کے ایک داخلی دروازے کے طور پر اپنا کردار مضبوط کرے۔

اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے صوبہ سیچھوان سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ ایک گروپ مباحثے میں حصہ لیا اور ملک کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) میں طے کردہ اہداف اور کاموں کو پورا کرنے کے لئے مزید موثر اقدامات پر زور دیا۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے سیچھوان کے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ عوامی کانگریس پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھیں، آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور اپنے کام کو بہتر بناتے رہیں۔

اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے صوبہ گوئی ژو سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ ایک گروپ مباحثے میں شرکت کی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے صوبے پر زور دیا کہ وہ روایتی صنعتوں کی تبدیلی اورنجی شعبے کی مضبوط ترقی کو فروغ دے، دیہی بحالی اور ماحول دوست اور کم کاربن کے اخراج کی ترقی کو آگے بڑھائے۔

نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے لیاؤننگ صوبے سے اپنے ساتھی نائبین کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اسے معاشی ترقی کا اہم ذریعہ اور مرکز بنانے کے لئے مقامی طلب کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور وسیع تر سلامتی دونوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے سیکرٹری لی شی نے صوبہ فوجیان سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی قانون سازوں کے ساتھ ایک گروپ مباحثے میں شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو اعلیٰ معیار کی پارٹی کی تعمیرسے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔

لی چھیانگ، ژاؤ لے جی، وانگ ہوننگ، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہیں۔

صوبہ شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر ہان ژینگ نے ملکی طلب کو وسیع پیمانے پر بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!