اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا

جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے عبوری کوچ عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔

گلیسپی نے عاقب جاوید کے پی سی بی میں باربار تبدیلیوں والے بیان پر رد عمل میں کہا کہ عاقب جاوید گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے وہ تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے مہم چلارہے تھے۔

جیسن گلیسپی کو اپریل 2024 میں ریڈبال کا ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے آٹھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

سابق کوچ کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دو میچ کھیلے لیکن دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو 19 فروری کو پہلے میچ میں ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست ہوئی اور دبئی میں روایتی حریف بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!