چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں منعقدہ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ساتھی قانون سازوں کے ساتھ بحث میں حصہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو جو ایک معاشی مرکز ہے، پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے قومی مقننہ 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس میں جیانگسو سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی قانون سازوں کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔شی نے کہا کہ جیانگسو کو ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کو یکجا کرنے،گہری اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے نفاذ میں قیادت کرنی چاہئے۔
این پی سی کے کئی نائبین کی پریزنٹیشن سننے کے بعد شی نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع اور صنعتی تخلیقی جدت نئی معیاری پیداواری قوتوں کی تشکیل کے بنیادی راستے ہیں۔
شی نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات آگے بڑھانے کے لئے صنعتی نظام کو جدید بنانا، تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنرمند افراد کی آبیاری کو مربوط بنانا ضروری ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی مزید ترقیاں حاصل کرکے انہیں ٹھوس پیداواری قوتوں میں تبدیل کیا جائے۔
شی نے کہا کہ جیانگسو کو بیجنگ۔تیانجن۔ہیبے ریجن کی مربوط ترقی اور گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ ۔مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی ترقی سے ہم آہنگی مضبوط بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیانگسو کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں بھی گہری شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔
