اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناے آئی کے تحت ٹیکنالوجی انقلاب نے اہم مواقع متعارف کروائے ہیں،...

اے آئی کے تحت ٹیکنالوجی انقلاب نے اہم مواقع متعارف کروائے ہیں، چینی وزیر تعلیم

چینی  وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی)کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس کے بعد ایک انٹرویو دے رہے ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے آنے والے ٹیکنالوجی انقلاب نے تعلیم کے لئے وسیع  مواقع متعارف کروائے ہیں۔

چین کے وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نےبدھ کے روزبیجنگ میں قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں شِنہوا کے ڈیپ سیک اور انسان نما روبوٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہر بڑا  ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی معاشرتی سطح پر بطور خاص تعلیم میں  اہم تقاضے کرتی ہے جبکہ یہ اصلاحات اور ترقی کے لئے  بڑے مواقع بھی مہیا کرتی ہے۔

ہوائی نے کہا  کہ چین ان تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم میں جامع اصلاحات کو آگے بڑھائے گا ۔

مثال کے طور پر، ملک ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں بنیادی مضامین کی ترقی کو مضبوط کرے گا جو قومی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، اس کے لیے اہم کورسز، اہم فیکلٹی اور ضروری درسی کتب کی ترقی پر زور دیا جائے گا۔

وزیر نے مز ید کہا کہ  چین ابھرتے ہوئے اور  مختلف شعبوں میں مزید ہنر مند افراد کی رہنمائی کرے گا اور صنعت، سائنس اور تعلیم کے درمیان گہرے انضمام کی کوشش کرے گا۔

چین کی یونیورسٹیز اور کالجز میں  تقریباً  40 لاکھ پوسٹ گریجویٹ طلباء اور 3 کروڑ 90 لاکھ انڈر گریجویٹ طلباء  تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!