جاپان ، ٹوکیو میں ’’تبادلے اور باہمی سیکھنےکے عمل سےانسانی تہذیب کی ترقی اور پیشرفت کو فروغ ’’کے عنوان سے جاری رپورٹ کا عکس۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) عالمی برادری پہلی مرتبہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن رواں سال 10 جون کو منائے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کے روزاقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی جانب تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے لئے انگریزی ورژن ویب سائٹ کے آغاز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں اتفاق رائے سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے تعین سے متعلق چین کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چین کے عالمی سویلائزیشن انیشی ایٹو پر کامیابی سے عملدرآمد کی بھی علامت ہے اور یہ مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے و مکالمے میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ عالمی امن و ترقی کے فروغ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
لین نے کہاکہ اقوام متحدہ نے حال ہی میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کو فروغ دینے کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ شروع کی ہے، یہ ویب سائٹ انسانیت کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرنے، مختلف تہذیبوں کے احترام کرنے کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافے اور عالمی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔
لین نے کہا کہ رواں سال 10 جون کو عالمی برادری پہلی مرتبہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن منائے گی۔ بطور بانی ملک چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر اس قرارداد کے جذبے کو عملی شکل دینے ، مختلف تقریبات کا انعقاد کرنے، عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلےو باہمی سیکھنے کو فروغ دینے اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے ذریعے عالمی امن کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھنے اور مشترکہ ترقی میں پیشرف کو تیار ہے۔
