پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی جامع ترقی میں 5 سالہ منصوبوں کا کردار

چین کی جامع ترقی میں 5 سالہ منصوبوں کا کردار

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس کی صدارت ژاؤ لے جی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) سال 2025  چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) پر عملدرآمد کا آخری مرحلہ ہے۔ یہ منصوبہ روایتی ترقی پر مرکوز اہداف میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی ترقی پذیر ترجیحات کا عکاس ہے۔

چین کے قومی نظم ونسق کے نظام کے منفرد فوائد کی عکاسی کرنے والے ایک اہم ادارے کے طور پر 5 سالہ منصوبے گزشتہ دہائیوں میں ملک کی ترقی کو تمام شعبوں میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

رواں سال کے 2 اجلاسوں کا باضابطہ آغاز منگل سے ہوا ہے، چین کے قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر ملکی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کریں گے۔ یہ چین کے 5 سالہ منصوبوں کی اہمیت پر نظر ثانی کرنے کا ایک مناسب موقع بھی ہے ۔ وہ کیا ہیں اور انہوں نے ملک کی قابل ذکر ترقی میں کیسے کردار ادا کیا ہے۔

5 سالہ منصوبے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے ایک جامع خاکہ فراہم کرتے ہیں، جو ہر منصوبہ بندی کے دور کے لیے اہداف، حکمت عملیوں اور ترجیحات کو واضح کرتے ہیں۔

پہلے 5 سالہ منصوبے (1953-1957)  کے آغاز کے بعد سے، ان منصوبوں نے نہ صرف چین کی تبدیلی میں ترقی کو آگے بڑھایا ہے بلکہ ہر دورکے مختلف مسائل سے نمٹنے کے لئے ملک کو تیار بھی کیا۔

مثال کے طور پر پہلے 5 سالہ منصوبے میں بھاری صنعت اور صنعت سازی پر زور دیا گیا تھا۔ 7 ویں 5 سالہ منصوبہ (1986-1990) کا مقصد بنیادی ضروریات زندگی کو حل کرنا تھا۔ 9 ویں 5 سالہ منصوبہ (1996-2000) نے معتدل خوشحالی کی راہ ہموار کی، اور 13 ویں 5 سالہ منصوبہ (2016-2020) میں ہر اعتبار سے معتدل خوشحال معاشرے کے قیام کی جامع کامیابی پر زور دیا گیا۔

14 واں 5 سالہ منصوبہ چین کو ہر اعتبار سے معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ہدف حاصل کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ روایت سے ہٹ کر اس میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا واضح ہدف مقرر نہیں کیا گیا، اس کی بجائے ماحول دوست منتقلی، ٹیکنالوجی خود انحصاری، مشترکہ خوشحالی، متوازن علاقائی ترقی کے ساتھ ساتھ گہری اصلاحات اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو ترجیح دی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!