اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی زانگ کے اسکولوں میں زلزلے کے 2 ماہ بعد نئےسمسٹر کا...

شی زانگ کے اسکولوں میں زلزلے کے 2 ماہ بعد نئےسمسٹر کا آغاز

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کی کاؤنٹی ڈینگری  کے  قصبے چھل ہو میں ایک رضاکار ایک عارضی پناہ گاہ میں ایک بچی کو پڑھارہی ہے۔(شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ قومولانگما کے شمالی بیس کیمپ ڈینگری  کاؤنٹی میں آنےوالے 6.8 شدت کے زلزلے کے 2 ماہ بعد ہزاروں بچے  نئے سمسٹر کے آغاز پر  کلاسوں میں واپس آگئے ہیں ،یہ سب تعمیراتی اداروں کی جانب سے تعمیرنو  کا کام تیز کرنے کے باعث ممکن ہوا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ 79 اسکولوں کے طلباءنےبدھ کے روز چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر  شی گازے  میں تمام دیگر طلباء کے ساتھ طے شدہ وقت پر  اپنی کلاسز دوبارہ شروع کردی ہیں۔

کاؤنٹی کے ان 79 اسکولوں کو  جنوری میں آنے والے زلزلے میں مختلف درجے کا نقصان  پہنچا تھا۔ ان میں سے 76 اسکول تعمیرنو  کے بعد حفاظتی معیار پر پورا اتر ے ہیں۔اس زلزلے میں 126 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈینگری کے 3 شدید متاثرہ قصبوں کے  3 پرائمری اسکولز  کو مکمل طور پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔  ان اسکولوں نے رواں ہفتے نئے سمسٹر کے لئے  1ہزار479 طلباء کو دیگر 4 مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

ڈینگری میں محکمہ تعلیم کے نائب ڈائریکٹر لی بین فینگ کا کہنا ہے کہ  عارضی مقام کا کام کرنے والے کاؤنٹی کے پارٹی اسکول نے  6 کلاس رومز مہیا کئے ہیں،اس سے 220 سے زائد پرائمری اسکول طلباء کو سمسٹر بروقت شروع کرنے میں مدد ملی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!