اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکینیا کی میزبانی میں چین کے کینٹن میلے کی تشہیری کانفرنس کا...

کینیا کی میزبانی میں چین کے کینٹن میلے کی تشہیری کانفرنس کا انعقاد

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں غیر ملکی خریدار کینٹن میلے کے نام سے مقبول 136ویں چین درآمدی و برآمدی میلے میں ملبوسات کا نمونہ دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چین کے درآمدی و برآمدی میلے کے 137ویں ایڈیشن کی تشہیری کانفرنس منعقد ہوئی جو کینٹن میلہ بھی کہلاتا ہے۔کانفرنس میں سینئر پالیسی سازوں،صنعتی ایگزیکٹوز اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔

کانفرنس کی میزبانی چائنہ فارن ٹریڈ سنٹر،کینیا میں چینی سفارتخانے اور چائنہ انفارمیشن اینڈ کلچر کمیونیکیشن کینیا لمیٹڈ(سی آئی سی سی کے) نے کی۔

چائنہ فارن ٹریڈ سنٹر گروپ کے آپریشنز ڈائریکٹر شو جیان شینگ نے کہا کہ 15 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے کینٹن میلے کا 137واں سیشن عالمی تجارتی مرکز کے طور پر چین کی حیثیت کو مزید تقویت دے گا۔

شو نے کہا کہ کینٹن میلے نے چین اور باقی دنیا کے درمیان دوستانہ تبادلوں میں سہولت فراہم کی ہے۔ہر اجلاس اہم حکومتی اور معاشی و تجارتی وفود کو راغب کرتا ہے۔

آدھے دن کا ایونٹ تقاریر،تشہیری ویڈیوز اور کاروباری نیٹ ورکنگ اجلاسوں پر مشتمل تھا جن میں چین۔کینیا معاشی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

کینیا انویسٹمنٹ اتھارٹی میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ترقی کے جنرل منیجر پیوس روٹچ نے کہا کہ کینٹن میلہ تجارتی تعلقات گہرے کرنے اور چین سے سرمایہ اور ٹیکنالوجی راغب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

1957 میں قائم کیا گیا کینٹن میلہ ہر بہار اور خزاں کے موسم میں چین کے شہر گوانگ ژو میں منعقد ہوتا ہے۔میلے نے دنیا بھر میں 105 ممالک اور خطوں میں 206اہم صنعتی اور کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!