امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(بائیں سے دوسرے) وائٹ ہاوس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی(دائیں سے دوسرے) کا استقبال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے یوکرینی ہم منصب کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیف کسی تعطل کے بغیر امن بات چیت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔
ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا ’’اہم خط‘‘ دن کے آغاز پر موصول ہوا۔ انہوں نے خط کا حصہ منقول کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوکرین دیرپا امن قریب لانے کے لئے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے تیار ہے‘‘۔
ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی نے لکھا ہے کہ ’’معدنیات اور سلامتی کے معاہدے کے حوالے سے یوکرین کسی بھی وقت اس پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے جو آپ کے لئے موزوں ہو‘‘۔
ٹرمپ نے خط کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’اس کے ساتھ ہی ہماری روس کے ساتھ بھی سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے اور مضبوط اشارے ملے ہیں کہ وہ امن کے لئے تیار ہیں‘‘۔
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں گرما گرم بحث ہوئی تھی جس کے باعث متوقع دو طرفہ معدنیات معاہدے کو منسوخ کردیا گیا۔
