اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ فینٹانائل مسئلے کو دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے لئے استعمال...

امریکہ فینٹانائل مسئلے کو دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے لئے استعمال نہ کرے،چین

چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی غلطیوں کو درست کرے اور فوری طور پر چینی مصنوعات پر تمام اضافی محصولات ختم کرے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک ترجمان نے امریکہ کو کہا ہے کہ چینی عوام کبھی بھی غلط فہمیوں میں مبتلا نہیں ہوئے اور  نہ ہی دھمکیوں سے خوف زدہ اور غنڈہ گردی سے ڈرے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے چین کی بار بار مخالفت کے باوجود فینٹانائل کے مسئلے کو بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دباؤ ڈالنا، جبر یا دھمکی دینا چین کے ساتھ بات چیت کا درست طریقہ نہیں ہے اور چین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ایک غلط ہدف اور غلط سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے لئے یہ جائز اور ضروری ہے کہ وہ اپنے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے جوابی اقدامات کرے۔

ترجمان نے کہا کہ فینٹانائل کے مسئلے کی بنیادی وجہ خود امریکہ میں ہے۔ انسانیت کے جذبے اور امریکی عوام کے ساتھ اپنی دوستی میں ہم نے فینٹانائل کے مسئلے پر امریکی ردعمل میں مدد دینے کے لئے مضبوط اقدامات کئے ہیں۔ یہ سب پر واضح ہے اور امریکہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے متعدد مواقع پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کو تسلیم کرنے کے بجائے امریکہ نے چین کو مورد الزام ٹھہرایا اور محصولات میں اضافے کے ذریعے چین پر دباؤ ڈالا اور بلیک میل کیا۔ وہ ہمیں مدد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی فینٹانائل کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو اسے مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر قائم رہنے اور ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشاورت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کے ذہن میں کوئی اور ایجنڈا ہے اور وہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی جنگ پر اصرار کرتا ہے تو چین پیچھے نہیں ہٹے گا اور مناسب جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مداخلت بند کرے اور جلد از جلد مذاکرات اور تعاون کے درست راستے پر واپس آئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!