اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں...

چین نے 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا

چین نے امریکی کمپنیوں پی وی ایچ کارپوریشن اور ایلومینا انکارپوریٹڈ کو ناقابل اعتماد اداروں کی ملکی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ٹی سی او ایم، لمیٹڈ پارٹنرشپ سمیت 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی ملکی فہرست میں شامل کرنے اور ان کے خلاف  اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین ان کمپنیوں کو چین سے متعلق درآمدی و برآمدی سرگرمیوں سے روکے گا اور ان کمپنیوں پر ملک کے اندر نئی سرمایہ کاری کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

10 امریکی کمپنیوں میں ٹی سی او ایم، لمیٹڈ پارٹنرشپ، سٹک روڈر انٹرپرائزز ایل ایل سی، ٹیلیڈین براؤن انجینئرنگ انکارپوریٹڈ، ہنٹنگٹن انگلز انڈسٹریز انکارپوریٹڈ، ایس 3 ایئرو ڈیفنس، کیوبک کارپوریشن، ٹیکسٹ اورے، اے سی ٹی 1 فیڈرل، ایکسوویرا اور پلانیٹ مینجمنٹ گروپ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ چین کے سخت اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان 10 کمپنیوں نے حالیہ برسوں میں تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں حصہ لیا یا تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی ٹیکنالوجی تعاون میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے جواب میں چین نے مختلف قوانین اور ضوابط کے مطابق ان اداروں کے احتساب کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ناقابل اعتماد اداروں کی اپنی فہرست کے معاملے کو دانشمندی سے نمٹایا ہے۔ صرف چند غیر ملکی اداروں کو نشانہ بنایا ہے جو چین کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی ادارے جو نیک نیتی سے کام کرتے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح تمام ملکوں کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے خوش آمدید کہتی ہے اور قوانین اور ضوابط کے مطابق چین میں کام کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کو مستحکم، منصفانہ اور قابل پیشگوئی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!