اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچیف جسٹس عالیہ نیلم نے 4نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 4نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا

 لاہور ہائیکورٹ کے 4نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے ججز لائونج میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے راجا غضنفر علی خان، تنویراحمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان سے ایڈیشنل ججز کے عہدوں کا حلف لیا۔

تقریب میں سینئر ججر جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ، صوبائی و وفاقی لاء افسران ،سینئر وکلا سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ 4نئے ایڈیشنل ججز آنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 47ہو گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!