14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لیو جئے یی چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کے بنیادی حالات اور بنیادی رجحان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔
چین کے اعلیٰ ترین سیاسی ادارے 14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لیو جئے یی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی معیشت ایک ٹھوس بنیاد، متعدد فوائد، مضبوط لچک اور وسیع صلاحیت کی حامل ہے ۔ ملک میں منفرد نوعیت کی ادارہ جاتی قوت ، ایک اعلیٰ درجے کی مقامی منڈی اور ایک مکمل صنعتی نظام موجود ہے۔
ترجمان نے اعتراف کیا کہ داخلی اور بیرونی حالات گہری تبدیلیوں کے عمل سے گزررہے ہیں، ملک کی معاشی ترقی کو اب بھی کئی مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ ملکی طلب اب بھی ناکافی ہے اور کچھ شعبوں میں خطرات ابھی تک کم نہیں کئے جاسکے ہیں۔
انہوں نے مشکلات دور کرنے اور اعتماد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
ترجمان کے مطابق ملک تمام شعبوں میں زیادہ گہرائی کے ساتھ کھلے پن کے فروغ سے متعلق پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسیع کرتا رہے گا ، غیر ملکی تجارت میں ساختی اصلاحات گہری کرے گا ۔ علاقائی کھلے پن کے منصوبے کو بہتر بنائے گا اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے طریقہ کار کو بہتر کرے گا۔
لیو نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران چین نے سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع اور صنعتی اختراع کا انضمام گہرا کیا ہے ۔اپنے صنعتی نظام کی جدیدیت کو تیز کیا ہےاور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تیاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
