چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کےشہرہاربن کے ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ میں سیاح انڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)موسم سرما کے کھیلوں کے جنون نے چین کے برفانی شہر ہاربن میں سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ 2024-2025 کے موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.7 فیصد بڑھ کر 9کروڑ سے زیادہ رہی۔
ہاربن کے ثقافتی وسیاحتی دفتر کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 8 نومبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک 137.22 ارب یوآن (تقریباً 19 ارب امریکی ڈالر) کا کاروبار ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.6 فیصد زیادہ ہے۔
بیورو نے کہا کہ خاص طور پر ہاربن آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ موسم سرما کے مقابلے میں 94.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ روس، جاپان، جمہوریہ کوریا اور آسیان ممالک سے سیاحوں کی آمد ہے۔
5 جنوری کو 41 ویں ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو فیسٹیول کے افتتاح کے بعد سے اس موسم سرما میں چینی سوشل میڈیا پر برفانی سیاحت کے لئے جوش و خروش پیدا ہوا۔
9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں اور ہاربن میں منعقد ہونے والی آزمائشی تقریبات کے سلسلے نے بھی سیاحت کے اضافے میں کردار ادا کیا۔ شہر میں آئس اینڈ سنو کھیلوں کے 500 سے زیادہ مقامات تعمیر کئے گئے اور 15 مقامی سکی ریزارٹس کی سہولیات کو بہتربنایاگیا جہاں دنیا بھر کے شائقین اور کھلاڑیوں کو تفریح فراہم کی گئی۔
چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے 2024 میں جاری کردہ رہنما اصولوں کے مطابق چین نے اپنی برفانی معیشت کو ایک نئے معاشی ذریعہ کے طور پر ترقی دینے کے لئے ایک پرجوش منصوبے کا اعلان کیا جس کا ہدف برفانی معیشت کو 2027 تک 12کھرب یوآن اور 2030 تک 15کھرب یوآن تک پہنچانا ہے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاربن اپنے سیاحتی تجربے کو بہتر بنانے اور اپنے برفانی وسائل کے لئے زیادہ سے زیادہ اقتصادی رفتار پیدا کرنے کے سلسلے میں منڈی کے ضابطوں اور سیاحوں کی رہنمائی کے اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link