اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی علاقے میں کم بلندی کا حامل نیا معاشی...

چین کے جنوب مغربی علاقے میں کم بلندی کا حامل نیا معاشی تحقیقی مرکز قائم

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو  میں 19ویں ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر( ڈبلیو سی آئی ایف) کے دوران میان یانگ نمائشی حصے میں ایک سیاح ڈرون کی تصاویر بناتے ہوئے۔(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر میان یانگ میں کم بلندی کے حامل نئے معاشی تحقیقی مرکز کا آغاز کیا گیا ہے جو ملک کے وسیع مغربی علاقے میں کم بلندی کی حامل صنعتوں کی ترقی آگے بڑھانے کے لئے تزویراتی اقدام ہے۔

چین کی کم بلندی کے حامل معاشی اتحاد کے مطابق چائنہ(میان یانگ) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی لو الٹیچیوڈ اکانومی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح اتوار کو ہوا۔یہ مرکز سیچھوان جیو ژو انویسٹمنٹ ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ،ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑی(یو اے وی) کی سرکردہ کاروباری کمپنی جوآو سمیت 14 کاروباری اداروں نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس مرکز کا مقصد تیزی سے ابھرتے ہوئے اس شعبے میں تخلیقی جدت اور صنعتی انضمام پروان چڑھانا ہے۔

یہ مرکز اپنی مضبوط سائنسی اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنیاد کی وجہ سے جانے والے شہر میان یانگ میں حکومتوں، صنعت، تدریس،تحقیق اور اطلاق کی قوتوں کو مجتمع کرتا ہے۔

الائنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لو جون نے کہا کہ ٹھوس ٹیکنالوجی پر مبنی مرکز،جامع صنعتی تعاون اور اطلاق کے متنوع حالات میں میان یانگ، چین کے مغربی علاقے میں ’’کم بلندی کا سرکردہ شہر‘‘ بننے جا رہا ہے۔

لو نے مرکز کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میان یانگ کم بلندی کی نقل و حمل کے نیٹ ورک کے قومی آزمائشی پروگرام میں شامل ہوگا جس کا مقصد ڈرونز اور فضائی نقل و حمل کے نظام کو مربوط ٹریفک کے انتظام کے نظام میں ضم کرنا ہے۔

ادارے کا قیام چین کی کم بلندی کی حامل معیشت کو آگے بڑھانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جو یو اے ویز،شہری فضائی نقل و حمل اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں پر مشتمل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!