چین نے قومی سلامتی اور مفادات کے لئے خطرہ بننے والے 15 امریکی اداروں کو اپنی برآمداتی کنٹرول فہرست میں شامل کرلیا۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے قومی سلامتی اور مفادات کے لئے خطرہ بننے والے 15 امریکی اداروں کو اپنی برآمداتی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق منگل سے لیڈوس، گبز اینڈ کاکس انکارپوریٹڈ اور آئی پی ویڈیو مارکیٹ انفو انکارپوریٹڈ سمیت ان 15 کمپنیوں پر دوہرے استعمال کی اشیاء کو برآمد کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ جاری کسی بھی متعلقہ برآمدی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔
وزارت نے مزید کہا کہ غیر معمولی صورتحال میں جہاں برآمدات ضروری ہوئیں وہاں برآمد کنندہ کو منظوری کے لئے لازمی درخواست دینا ہوگی۔
وزارت کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ چینی قوانین اور ضوابط کے تحت کیا گیا ہے،انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ کسی بھی برآمد کنندہ کوان کنٹرول اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
