اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین یوکرین بحران کے پائیدار اور دیرپا حل کے لئے پر امید...

چین یوکرین بحران کے پائیدار اور دیرپا حل کے لئے پر امید ہے، ترجمان

یوکرین کے ڈونیٹسک میں حالیہ روسی گولہ باری سے تباہ شدہ عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق یوکرین کے بحران کا پائیدار اور دیرپا حل تلاش کر لیں گے جس میں ایک دوسرے کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ چین یوکرین بحران کے سیاسی حل اور امن کے حصول کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس سوال کہ کیا چین یوکرین میں امن دستے بھیجے گا جیسا کہ کچھ تجزیہ کاروں نے تجویز کیا ہے، کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ نہ تو چین نے یوکرین بحران شروع کیا اور نہ ہی وہ اس میں فریق ہے۔

 ترجمان نے کہاکہ ہم بحران کے پرامن حل کے لئے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق ایک دوسرے کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع کا ایک پائیدار اور دیرپا حل تلاش کرسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!