اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ مقام ہے، جنوبی افریقی تجزیہ کار

چین سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ مقام ہے، جنوبی افریقی تجزیہ کار

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو اور ڈونگ گوان شہروں کو ملانے والے  نانشا پل اور دریائے پرل کے شی زی یانگ چینل کے ساتھ چلتے جہازوں کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ(شِنہوا) جنوبی افریقہ کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چینی معیشت کو مضبوط ترقی کی رفتار اور وسیع تر ترقی کے امکانات حاصل ہیں جبکہ چینی منڈی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ مقام ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلیشنز میں جنوبی افریقہ کے پالیسی تجزیہ کار گیبریل کروس نے کہا کہ دہائیوں پہلے نسبتاً کم بنیادی سطح سے تیز رفتار اقتصادی ترقی کے مقابلے میں چین اب اعلیٰ معیار کی ترقی کی پیروی کرتے ہوئے اعلیٰ بنیادی سطح سے کام کر رہا ہے۔

کروس نے شِنہوا کو بتایا کہ چین توانائی کی نئی گاڑیوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں دنیا کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماحول دوست  ترقی کے حوالے سے کروس نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں استعمال ہونے والے شمسی پینل زیادہ تر چین میں تیار کئے جاتے ہیں۔ چین دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی منڈی اور سازوسامان تیار کرنے والا ملک ہے۔  یہ واضح طور پر اس کی تکنیکی اور پیداواری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بہت سے بین الاقوامی مبصرین کا خیال تھا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے چین کی سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی رک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ایسا لگتا ہے کہ اس کے برعکس ہو رہا ہے، بیرونی تناؤ اور دباؤ کے باوجود چین اہم طریقوں سے عالمی رہنما کی حیثیت سے برقرار ہے۔

دنیا کی توجہ حاصل کرنے والی حال ہی میں متعارف کرائی گئی چینی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن ڈیپ سیک کا حوالہ دیتے ہوئے کروس نے چینی سائنس و ٹیکنالوجی کی جدیدیت کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اب ڈرامائی طور پر کم قیمت پر دنیا کے معروف زبان کے ماڈل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کروس نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کی اقتصادی اور تجارتی شراکت داری نے جنوبی افریقہ کی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی میں سہولت فراہم کی ہے۔

جنوبی افریقہ چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والے پہلے افریقی ممالک میں سے ایک ہے اور دونوں فریقوں نے بنیادی شہری سہولتوں کی تعمیر، ماحول دوست ترقی اور تجارت جیسے شعبوں میں مضبوط تعاون کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!