اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن ادارے چینی مارکیٹ میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں

جرمن ادارے چینی مارکیٹ میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک خاتون سرجیکل روبوٹ کی جانچ کررہی ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) جرمن صحت عامہ اور زراعتی کاروبار کے بڑے ادارے بائرنے اپنے نئے کارخانے میں صرف ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں طے شدہ ہدف کے مطابق پیداواری صلاحیت حاصل کی تو کارخانے کے ڈائریکٹر ما جی شین نے خوشی کا اظہار کیا ۔

بائر کراپ سائنس ہانگ ژو پروڈکشن سائٹ  4 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے جس میں 30کروڑیوآن (تقریباً 4کروڑ11لاکھ 80ہزارامریکی ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

 اس نے  15 جنوری سے چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ کے اہم ٹیکنالوجی مرکز ہانگ ژو میں کام شروع کیا تھا۔ اس کارخانے  سے رواں سال 2 ارب یوآن کی پیداوار کی توقع ہے۔

یہ پیداواری کارخانہ مختلف فصلوں کے تحفظ سے متعلق  مصنوعات تیار کرتا ہے جن میں کیڑے مار ادویات، بیجوں کی درستگی اور نشوونما کے طریقہ کار شامل ہیں جو چاول، مکئی، گندم اور پھلوں اور سبزیوں جیسی اہم فصلوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

بائر کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کے حل، کیڑے مار ادویات کے محفوظ استعمال اور پائیدار زراعت میں معاونت سے متعلق اطلاقی طریقہ کار مہیا کررہا ہے۔

ما نے کہا کہ ورکشاپ میں خودکار اور ذہین پیداواری لائن بغیررکاوٹ چل رہی ہیں جو فصلوں میں استعمال ہونے والی سائنسی مصنوعات کی بوتلیں تیزی سے بھرتی ہیں ۔ مشکل سے ہی کوئی پیداواری عملہ ان پر نگاہ رکھتا ہے۔ ہر پیداواری  لائن کو اوسطاً  ایک سے کم ملازم درکار ہوتا ہے۔ ہم یہاں ماحول دوست پیداوار کی ایک جدید مثال قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 بائر نے 2000 میں ہانگ ژو میں صرف چینی فصلوں کے لئے کارخانہ قائم کیا تھا ۔  کمپنی نے گزشتہ 25برس میں ہانگ ژو میں اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا ہے جو اب 1 ارب یوآن سے زائد ہوچکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!