چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ڈینگری میں کوہ قومولانگما بیس کیمپ سے غروب آفتاب کے وقت کوہ قومو لانگما کا ایک دلکش نظارہ۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب شی زانگ خود مختار علاقے کی کاؤنٹی ڈینگری میں جنوری 2025 میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد عارضی طور پر بند ہونے والے کوہ قومولا نگما تفریحی مقام کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ہفتے کی صبح 8 بجے تک، 19 سیاحوں کو لے کر 8 گاڑیاں اس خوبصورت تفریحی مقام میں داخل ہو چکی تھیں۔ چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے رہائشی یانگ بو ہفتہ کے روز اس علاقے میں داخل ہونے والے پہلے سیاح تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ شب ڈینگری کاؤنٹی میں اس کے دوبارہ کھلنے کے منتظر تھے اور آخر کار انہیں کوہ قومولانگما دیکھنے کا موقع ملا جس پر وہ بہت پرجوش ہیں۔
7 جنوری کو دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ قومولانگما کے شمالی بیس کیمپ ڈینگری میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 126 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سیاحوں اور عملے کی حفاظت کے لئے یہ تفریحی مقام اسی روز بند کردیا گیا تھا۔
چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت کوہ قومولا نگما ایٹموسفیئر اینڈ انوائرنمنٹ کمپری ہینسیو آبزرویشن اینڈ ریسرچ اسٹیشن کے ڈائریکٹر ما وے چھیانگ کے مطابق 28 فروری تک کوہ قومولانگما زلزلے سے متاثر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی برفانی تودے گرنے یا ارضیاتی تبدیلیاں مشاہدے میں آئیں۔
ما کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تفریحی مقام میں دوبارہ کھولنے کے لئے ضروری حفاظی حالات موجود ہیں۔
اس علاقے کو دوبارہ کھولنے کے لئےمقامی حکومت نے 22 جنوری کو ایک مشترکہ معائنہ ٹیم قائم کی تھی جس نے 35 روز تک اس تفریحی علاقے کے اہم مقامات کا جامع اور محتاط معائنہ کیا۔
تفریحی علاقے کی نگہداشت کرنے والے ایک کارکن پاسانگ کا کہنا ہے کہ جب یہ خوبصورت علاقہ دوبارہ کھل جائے گا تو صرف جامع معائنے سے ہی ہم سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں۔
مقامی رہائشی صنعت بھی دوبارہ کھلنے کے لئے تیار ہے۔ کاؤنٹی کے پاسم و یلج میں واقع ایک ہوٹل کے مالک سیرنگ گیڈن نے کہا کہ تمام 35 کمروں کی صفائی کردی گئی ہے اور آدھے کمرے پہلے ہی بک ہو چکے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link