اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ثقافتی و تکنیکی ترقی کے افریقہ پر گہرے اثرات  ...

چین کی ثقافتی و تکنیکی ترقی کے افریقہ پر گہرے اثرات   مرتب ہوئے ہیں، کینیائی دانشور کی رائے

کینیا کی ایک خاتون دانشور کا کہنا ہے کہ قدیم روایات سے لے کر ٹیکنالوجی اور بنیادی سہولیات میں ترقی تک، چینی ثقافت اور اختراعات نہ صرف عالمی سطح پر اثرات مرتب کر رہی ہیں بلکہ افریقہ میں بھی اہم تبدیلیوں کا سبب بنی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):سلویا واکینی موریوکی، لیکچرر، پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز، انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز، ڈے اسٹار یونیورسٹی، کینیا

’’چینی ثقافت انتہائی بھرپور ہے، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین اسے دنیا کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ چینیوں کو عزت، مہمان نوازی اور خاندانی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے دیکھنا قابلِ تحسین ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر، چین تنازعات کو تصادم کی بجائے پُرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ چینیوں نے واقعی جدت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

چین مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تمام صنعتوں میں چینی اختراعات معیاری مصنوعات کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

افریقہ میں برسوں تک وہ بنیادی سہولیات دستیاب نہیں تھیں جو آج نظر آ رہی ہیں، اور یہ سب چینیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ براعظم میں جو باہمی تعلقات پروان چڑھے ہیں، ان میں بھی چین کا نمایاں کردار ہے۔

یہ سب ترقی کے میدان میں ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہو رہے ہیں۔ میں بلا شبہ کہہ سکتی ہوں کہ چین نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ یہ سب ممکن ہے اور اسے حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔‘‘

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!