اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی سائنسدان کو سری لنکا میں پینے کے پانی کے تحفظ کے...

چینی سائنسدان کو سری لنکا میں پینے کے پانی کے تحفظ کے لئے خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا

سری لنکا کے شہر کینڈی میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں آبی آلودگی پرقابو پانے کی ٹیکنالوجی کی لیبارٹری کے ڈائریکٹر وے یوآن سونگ (دائیں)سے پیراڈینیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوپل بی دیسانائیکے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سال2024 کے اختتام پر سری لنکا کی جانب سے جاری کئے گئے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ایک سیٹ پر چینی سائنسدان وے یوآن سونگ کی تصویر لگاکر انہیں ایک غیرمعمولی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس نادر خراج تحسین نے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور چین اور سری لنکا کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ان کے ایک دہائی پرمبنی طویل عزم کا اعتراف کیا۔

پانی کی آلودگی پر قابو پانے کے ایک معروف ماہر وے یوآن سونگ کا سری لنکا کے ساتھ تعلق 2013 میں اس وقت شروع ہوا جب چین کے پانی اور حفظان صحت کے پروگرام میں تربیت یافتہ سری لنکا کے محقق ایس کے ویراگودا نے صحت عامہ کے سنگین بحران،  گردے کی دائمی بیماری (سی کے ڈی یو)  سے نمٹنے میں ان کی مدد طلب کی۔

1990 کے بعد سے گردے کے عارضہ سی کے ڈی یو سے سری لنکا میں 40 ہزار سے زائد افراد  متاثر ہوئے اور عالمی ادارہ صحت کی ابتدائی تحقیق میں اس بیماری کی وجہ پینے کے لئے استعمال ہونے والے زیر زمین پانی  بتائی گئی۔

اگست 2014 میں  وے یوآن سونگ نے سری لنکا کے اپنے پہلے تحقیقی دورے کا آغاز کیا۔ ویراگودا کے ساتھ وہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے ہر روز دشوار گزار سڑکوں پر گھنٹوں سفر کرتے تھے۔ انہوں نے گھروں کا دورہ کیا، گاؤں والوں کے ساتھ رابطہ کیا اور وبا کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے کے لئے انتھک محنت کی۔

ان کی ثابت قدمی رنگ لائی۔ مارچ 2015 میں  چین اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر سی کے ڈی یو کی تحقیق اور پینے کے پانی کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کے بعد سے وے یوآن سونگ اور ان کی ٹیم نے سری لنکا کا باقاعدگی سے دورہ کرکے گہری تحقیق کی اور پانی کے علاج کے مناسب حل تیار کئے۔

آج  55 سال کی عمر میں وے یوآن سونگ  چینی سائنس اکیڈمی (سی اے ایس) میں آبی آلودگی پر قابو پانے کی ٹیکنالوجی کی لیبارٹری کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ماحولیاتی نظم و نسق اور بین الاقوامی تعاون میں جدیدیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وے یوآن سونگ کو خراج تحسین پیش کرنے والے سری لنکا کے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ دنیا کے چند اہم ترین مسائل سے نمٹنے میں سرحد پار سائنسی شراکت داری کی طاقت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!