اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے لئے مجوزہ...

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے لئے مجوزہ ایجنڈا جاری

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کے 14 ویں سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے آئندہ تیسرے اجلاس کے لئے تجویز کردہ مرکزی ایجنڈا ہفتے کے روز جاری کر دیا گیا۔

سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔

اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ کی سماعت اور غور و خوض کے علاوہ سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پچھلے اجلاس کے بعد سے سیاسی مشیروں کی تجاویز پر عملدرآمد سے متعلق ایک رپورٹ زیر غور آئے گی۔

مجوزہ ایجنڈے کے مطابق سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے ارکان 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے اور سرکاری کارکردگی کی رپورٹ سمیت دستاویزات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!