منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین، عالمی یوم خواتین کے موقع پر رول ماڈل خواتین کیلئے اعزازات

چین، عالمی یوم خواتین کے موقع پر رول ماڈل خواتین کیلئے اعزازات

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آل چائنہ ویمن فیڈریشن(اے سی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام 8 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) آل چائنہ ویمن فیڈریشن(اے سی ڈبلیو ایف) نے 8 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر کی رول ماڈل خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا۔

چینی سٹیٹ کونسلر اور اے سی ڈبلیو ایف کی صدر شین یی چھن نے تقریب سے خطاب کیا اور مختلف شعبوں اور نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب میں مجموعی طور پر 606 نمایاں افراد اور 994 گروہوں نے اعزازات حاصل کئے۔

شین نے اپنے خطاب میں ملک بھر کی خواتین پر زور دیا کہ وہ چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں خواتین کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور انسانیت کے لئے مشترکہ معاشرے کے قیام کی غرض سے چین کے احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنے کے لئے متعلقہ بین الاقوامی تعاون گہرا کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!