پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی اشیاء اور خدمات میں بین الاقوامی تجارت جنوری میں 40.5...

چین کی اشیاء اور خدمات میں بین الاقوامی تجارت جنوری میں 40.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر لیان یونگ آنگ کی ایک بندرگاہ پر برآمد کی جانے والی گاڑیوں کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی  اشیاء اور خدمات میں بین الاقوامی تجارت کی مالیت جنوری میں 40.5کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے ملک کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات 315 ارب ڈالر اور درآمدات 249.4 ارب ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں تجارتی توازن 65.6 ارب ڈالر سرپلس رہا۔

جنوری میں اشیاء کی برآمدی مالیت 20.1 کھرب یوآن جبکہ اشیاء کی درآمدی مالیت تقریباً 13.8کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو 634.2 ارب یوآن کا سرپلس ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدی مالیت 251.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خدمات کی درآمدی مالیت 414.9 ارب یوآن رہی، اس طرح اس میں 163.1 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!