’’نئے تبتی سال، جسے لوسربھی کہا جاتا ہے، کے قریب آتےہی لہاسہ شہر میں جشن کا ماحول بن چکا ہے۔ ہم یہاں لوگوں کو نئے تبتی سال کی تیاریوں میں مصروف دیکھ سکتے ہیں۔سڑکوں پر خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تو آئیے یہاں ایک نظر ڈالتے ہیں۔‘‘
اسٹینڈ اپ2(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’لوسر تبت کے رہائشیوں کے لئے سب سے اہم تعطیلات میں سے ایک اور نئے سال منانے کی تیاریوں کا ایک خاص پہلو ہے۔ میں اس وقت لہاسہ شہر کے مصروف ترین خریداری کے مراکز میں سے ایک بار کور شاپنگ مال میں ہوں۔ ہم یہاں کے سٹالز کو لوگوں سےبھرے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ لوگ یہاں لکٹری کے سانپ کے تبتی لوسر کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تو آئیے چلتے ہیں۔‘‘
اسٹینڈ اپ3(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’مکھن کے مجسمے کہلاتے ہیں، جو مکھن سے تیار کردہ شاندار فن پارے ہوتے ہیں۔ یہ مختلف شکلوں میں ڈھلے ہوتے ہیں، جیسے پھول، جانور اور بعض مذہبی شخصیات۔سجاوٹ کے لحاظ سے، یہ تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت اور جاندار بنا دیتے ہیں۔ یہاں کھڑے ہو کر بھی، میں مکھن کا ذائقہ محسوس کر سکتا ہوں۔میرے نزدیک، یہ واقعی ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ(تبتی): ڈوند روپ، مکھن کےمجسمہ ساز
’’میں 40 سال سے زائد عرصے سے مکھن کےمجسمے بنا رہا ہوں۔میں نے یہ دستکاری اپنے بیٹے کو سونپی اور اب وہ اس غیر مادی ثقافتی ورثے کا ماہر بن چکا ہےجس پر میں بہت خوش ہوں۔ان دنوں ہمارا کاروبار فروغ پا رہا ہے۔ لہاسہ سے بہت سارے باشندوں کو مکھن کےمجسمےخریدنے ہمارے اسٹال پر آتے دیکھ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘‘
اسٹینڈ اپ4(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’شامبو بھی ضروری ہےجو کہ تبتی فن تعمیر میں یہ ایک منفرد سجاوٹ ہے۔عام طور پر اسے پینٹ شدہ کھڑکیوں کے فریموں اور لکڑی کے اجزاء کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے تجدید اور خوش قسمتی کی دعاؤں کے لئے بھی پیش کیا جاتا ہے۔‘‘
اسٹینڈ اپ5(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’اس خوبصورتی سے سجے ہوئے لکڑی کے ڈبے کو کیما باکس کہا جاتا ہے۔نئے تبتی سال کے دوران اس میں بھنےہوئے جو اور سامپہ(تبتیوں کے روایتی کھانے)بھرے جاتے ہیں اور اس پر مکھن کےمجسمے اور جو کےکانٹے رکھے جاتے ہیں۔یہ تبتی تہواروں کے دوران رسومات اور دعاؤں کے لئے ایک بہت اہم شے ہے۔ یہ فصل اور خوش قسمتی کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔‘‘
اسٹینڈ اپ6(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’اس کےعلاوہ نئے تبتی سال کے دوران لوگ خاندان اور دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لئے بہت سارے لذیز کھانےبھی تیار کریں گے۔
ان روایتی کھانوں میں کاسائی(روایتی تبتی پیسٹری) ٹافیاں، پھل اور یاک کے گوشت شامل ہیں۔
اسٹینڈ اپ7(انگریزی): پوربو سیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’لہاسہ کی سڑکوں پر چلتے ہوئے میں پورے شہر کو خوشیوں سے بھرا ہوا محسوس کرسکتا ہوں۔لوگ نئے تبتی سال کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
لوسر تاشی دیلیک( نیا تبتی سال مبارک ہو)۔‘‘
لہاسہ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link