پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کا امریکہ پر تانبے کی درآمدات کی تحقیقات واپس لینے پر...

چین کا امریکہ پر تانبے کی درآمدات کی تحقیقات واپس لینے پر زور

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر چھم دو میں یولونگ تانبے کی کان کے مقام پر خودکار ہائبرڈ ٹرک کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تانبے کی درآمدات کے حوالے سے اپنے سیکشن 232 کی تحقیقات واپس لے۔

وزارت کے ترجمان حہ یادونگ نے پریس کانفرنس میں درآمدی تانبے پر سیکشن 232 کی تحقیقات کا آغاز کرنے کے امریکی اقدام سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ نام نہاد الزام بالکل بے بنیاد ہے کہ چین مسابقت کمزور کرنے کے لئے زرتلافی اور اضافی صلاحیت استعمال کرتا ہے۔

حہ یادونگ نے کہا کہ امریکی تحقیقات قومی سلامتی کے نام پر کیا گیا یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔ اس سے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مزید نقصان پہنچے گا جبکہ یہ عالمی پیداوار اور ترسیلی ذرائع کے استحکام میں خلل کا باعث ہوگا۔

ترجمان کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ماہرین کے پینل نے 2022 میں فیصلہ دیا تھا کہ امریکہ کے سیکشن 232 کے تحت ٹیرف اقدامات ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

حہ یادونگ نے کہا کہ قابل ذکر طور پر چین خالص تانبے کا خالص درآمد کنندہ ہے جو تانبے کی مصنوعات کا چھوٹا حصہ ہی برآمد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ اضافی محصولات اور دیگر پابندیاں عائد کرنے پر اصرار کرتا ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!