اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ٹیکنالوجی کی جدید ایجادات سے زراعت ترقی کر رہی ہے

چین میں ٹیکنالوجی کی جدید ایجادات سے زراعت ترقی کر رہی ہے

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر بوژو  کے ضلع چھیاؤچھینگ میں کسان زرعی مشین کے ذریعے کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) فصلوں کی نشوونما کی نگرانی کرنے والے ڈرونز سے لے کر خودکار آبپاشی کے نظام تک چین تکنیکی اختراع کے ساتھ اپنی زراعت کو نئی شکل دے رہا ہے جو ملک کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور دیہی بحالی میں مددگار ہے۔

2025 کے لئے حال ہی میں جاری کردہ "نمبر 1 مرکزی دستاویز” میں چینی پالیسی سازوں نے پہلی بار ” زراعت میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں” کی ترقی کی اولین ترجیح کے طور پر نشاندہی کی ہے۔ یہ دستاویز جدید زراعت کے لئے حمایت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے اور زرعی پیداوار میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بگ ڈیٹا اور کم اونچائی والے نظام جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو بڑھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

1.4 ارب کی آبادی کو خوراک کھلاتے ہوئے چین کی اناج کی پیداوار 2024 میں 70کروڑ65 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اس طرح ملک نے پہلی بار 70کروڑ ٹن سے زیادہ اناج کی پیداوار حاصل کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی زرعی ترقی میں ٹیکنالوجی کا حصہ 60 فیصد سے زیادہ رہا، جو 2012 کے مقابلے میں 10 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں چین کی زرعی ترقی کے نکتہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی برائے مالیاتی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے شدید موسم اور قدرتی آفات سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان زبردست فصل کو یقینی بنانے کے لئے اناج کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!