چین کے جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پاؤل چھن 2025-26 کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر) مالیاتی توازن کی بحالی اور مصنوعی ذہانت جیسے ترقی کے نئے ذرائع کو فروغ دینے کے لئے نئے مالی سال کے دوران "مضبوط ورژن” کا مستحکم مالیاتی پروگرام نافذ کرے گا۔
بدھ کو جاری ہونے والے ایچ کے ایس اے آر کے 2025-26 کے بجٹ میں 2027-28 تک معمول کے سرکاری اخراجات میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پاؤل چھن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اخراجات کو سختی سے قابو میں رکھنا ضروری ہے لیکن یہ عمل مستحکم اور محتاط انداز میں کیا جانا چاہئے اور اس دوران پیدا ہونے والے ممکنہ اثرات میں توازن تلاش کرنا ضروری ہے۔
تکنیکی جدیدیت کو "بنیادی ذریعہ” قرار دیتے ہوئے پاؤل چھن نے روایتی صنعتوں کی مسابقتی برتری کو تیز رفتاری سے بڑھاتے ہوئے نئی معاشی محرک قوتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نئے بجٹ میں ہانگ کانگ میں مصنوعی ذہانت کے تحقیقی و ترقیاتی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے ایک ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 12کروڑ 90لاکھ امریکی ڈالر) مختص کئے گئے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے صنعتی اطلاق کی حوصلہ افزائی کے لئے 10 ارب ہانگ کانگ ڈالر کا جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی فنڈ قائم کیا جائے گا جس کے ساتھ 18کروڑ ہانگ کانگ ڈالر کی انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسلریٹر آزمائشی سکیم بھی شروع کی جائے گی۔
چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں کنٹینرٹرمینل کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
پاؤل چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ میں مزید غیر ملکی کمپنیوں کی ثانوی فہرست کو آسان بنانے کے لئے ایچ کے ای ایکس بیرون ملک تسلیم شدہ ایکسچینجز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر جلد ہی "دنیا کا ہانگ کانگ، دنیا کے لئے ہانگ کانگ” کے موضوع کے تحت ’ویلتھ فار گڈ ان ہانگ کانگ سربراہ اجلاس‘کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
چین کے جنوبی ہانگ کانگ کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
پاؤل چھن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پیچیدہ اور بدلتے ہوئے ماحول کے درمیان 2024 میں مستحکم ترقی کے بعد ہانگ کانگ کی معیشت 2025 میں 2 سے 3 فیصد بڑھے گی۔
پاؤل چھن نے توقع ظاہر کی کہ ہانگ کانگ کی معیشت 2026 سے 2029 تک حقیقی معنوں میں اوسطاً سالانہ 2.9 فیصد ترقی کرے گی۔
ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بجٹ حکومت کی مالیاتی قوت کو تقویت دے گا اور ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی کے لئے نئی رفتار اور نئے فوائد تخلیق کرےگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link