پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلیوکرین نیٹو میں شمولیت کو "بھول" جائے، ٹرمپ

یوکرین نیٹو میں شمولیت کو "بھول” جائے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہو)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت کو "بھول” سکتا ہے جبکہ وہ روس سے یوکرین کو زیادہ سے زیادہ زمین واپس دلانے کی کوشش کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو، آپ اسے بھول سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں یہی وہ وجہ ہے جس سے یہ سارا معاملہ شروع ہوا تھا۔

صدر نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ روس کو مذاکرات کی میز پر کیا رعایت دینا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کیف اور ماسکو کے درمیان 3 برس سے جاری تنازع کو حل کرکے قیام امن کی کوششیں کررہے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ روس کے زیر قبضہ یوکرین کے زیادہ سے زیادہ علاقے واپس دلانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے لئے بہترین معاہدہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم یوکرین کے لئے ہم ایک اچھا معاہدہ کرنے کی بہت کوشش کریں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ واپس حاصل کرسکے اور ہم زیادہ سے زیادہ واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ اگر یوکرین نیٹو کا رکن بن جائے تو وہ صدر کا عہدہ چھوڑنے کو تیارہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!