پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلقاہرہ میں چین۔افریقہ فورم میں تعاون اور تعلیمی تعلقات اجاگر

قاہرہ میں چین۔افریقہ فورم میں تعاون اور تعلیمی تعلقات اجاگر

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں مصر کے یونیورسٹی طلبہ کے لئے ’’چینی پل‘‘ کے عنوان سے مقابلے میں شریک طالبہ کلیدی خطاب کر رہی ہے۔(شِنہوا)

اسماعیلیہ(شِنہوا)چین۔ افریقہ انسٹی ٹیوٹ اور مصر کے سوئز کینال یونیورسٹی کے کنفوشس انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ میزبانی میں 22 ویں چائنہ لیکچر کا انعقاد ہوا جس میں چین اور مصر کے 200 سے زائد اساتذہ اور حکام شریک ہوئے۔ انہوں نے عالمی جنوب کی جدیدیت میں پیشرفت کے لئے چین۔افریقہ تعاون گہرا بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

’’عالمی جنوب کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے چین۔افریقہ تعاون گہرا بنانے‘‘ کے موضوع پر ہونے والے فورم میں چین اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعلیمی تبادلوں کو وسعت دینے اور ترقی پذیر ممالک کی جدیدیت کی کوششوں میں فکری تعاون کو تقویت دینے پر بھی بات کی گئی۔

بات چیت میں بدلتے ہوئے عالمی حالات میں چین۔افریقہ شراکت داری کا معیار اور کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

سوئز کینال یونیورسٹی کے صدر ناصر مندور نے کہا کہ سوئز کینال یونیورسٹی نے سالوں سے چینی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم رکھی ہے۔ انہوں نے اس تقریب کو دونوں ممالک کے درمیان "باہمی تفہیم کو مستحکم کرنے” کے لئے ایک پلیٹ فارم قرار دیا۔

سوئز کنال یونیورسٹی کے کنفوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حسن رجب نے ثقافتی سفارتکاری کو چین افریقہ تعلقات کا ’’اہم جزو‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے بیجنگ کے عالمی تہذیبی اقدام سے منسلک کیا۔

مصر۔چین دوستی تنظیم کے نائب چیئرمین علی ال حیفنی نے افریقہ کے ’’تزویراتی اور قابل اعتماد شراکت دار‘‘ کے طور پر چین کا کردار اجاگر کرتے ہوئے مصر کے چین کے ساتھ تعلقات کو جنوب۔جنوب تعاون کے لئے مثال قرار دیا۔انہوں نے باہمی مفید اقدامات کووسعت دینے کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!