اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سالانہ "دو اجلاسوں " کے پریس سنٹر نے کام شروع...

چین کے سالانہ "دو اجلاسوں ” کے پریس سنٹر نے کام شروع کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قانون سازی اور سیاسی مشاورت کے آئندہ سالانہ اجلاسوں کے پریس سنٹر میں ایک صحافی کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ اور سیاسی مشاورتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں، جو "دو اجلاسوں ” کے نام سے جاتے ہیں، کے پریس سنٹر کا افتتاح بیجنگ کے میڈیا سنٹر ہوٹل میں ہوا۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 اور 4 مارچ کو شروع ہوگا۔

رواں سال کے "دو اجلاسوں” کی کوریج کے لئے 3 ہزار سے زیادہ صحافیوں نے اندارج کرایا ہے، ان میں ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور دیگر ممالک سے ایک ہزار سے زائد صحافی شامل ہیں۔ رواں سال چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا آخری سال بھی ہے ۔

گزشتہ سال کی نسبت صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پریس سنٹر میں پریس کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا  جس میں مرکزی حکومت کے محکموں کے سربراہان سلگتے مقامی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!