تھائی لینڈ کے صوبے پراچین بوری میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈکےمشرقی علاقےمیں بس کےایک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی تعلقات عامہ دفتر نے بتایا کہ پراچین بوری صوبے میں بدھ کی صبح ایک ڈبل-ڈیکر بس بےقابو ہوکرایک ڈھلوان سڑک پر الٹ گئی ۔بس میں مطالعاتی دورے پر جانے والے 49 افراد سوار تھے۔
ایک مقامی روڈ سیفٹی مرکز کے مطابق بس میں 49 افراد سوار تھے اور حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً علی الصبح 3 بجے ہوا جس میں 16 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اس سڑک پر حادثات اکثر ہوتے رہے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر بریک سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
