اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی تائیوان کو امریکی فوجی امداد کی فراہمی پر کڑی تنقید

چین کی تائیوان کو امریکی فوجی امداد کی فراہمی پر کڑی تنقید

چین کے  تائیوان میں واقع 101 منزلہ عمارت کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں  کی فراہمی بند کرکے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔

اطلاعات کے مطابق  ٹرمپ انتظامیہ نے منجمد کردہ  5.3 ارب امریکی ڈالرز کی امداد کو بحال کردیا ہے جس میں تائیوان میں سکیورٹی پروگرامز کے لئے مختص کردہ  87کروڑ امریکی ڈالر بھی شامل ہیں۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب  میں کہا کہ چین ان اطلاعات سے متعلق  سخت فکرمند ہے۔ چین نے ہمیشہ امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو فوجی امداد  دینے کی  شدید مخالفت کی ہے، یہ طرز عمل ایک چین  اصول اور چین-امریکہ  3 مشترکہ اعلامیوں،  چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے منافی ہے اور "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دیتا ہے۔

لین کا مزید کہنا تھا کہ چین صورتحال پر گہری نگاہ رکھے گا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!