اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں چھوٹے اداروں کے لئے قرض طریقہ کار آسان کرنے کے...

چین میں چھوٹے اداروں کے لئے قرض طریقہ کار آسان کرنے کے مثبت نتائج برآمد

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی من کی جال اور رسیاں بنانے والی کمپنی کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش کام کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں چھوٹے اور مائیکرو اداروں کے لئے قرض معاونت کے فروغ سے متعلق کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ (این ایف آر اے) نے ایک اجلاس میں بتایا کہ اکتوبر 2024 میں قرض کے حصول میں چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے رابطہ کار نظام قائم کیا تھا جس کے بعد سے مجموعی طور پر جاری کردہ قرض کی رقم 100 کھرب یوآن (تقریباً 14 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی ہے۔

قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ کے مطابق ، این ایف آر اے اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کی مشترکہ قیادت میں کام کا طریقہ کار شروع کیا تھا، اس کے بعد سے اب تک 5 کروڑ سے زائد کاروباری اداروں کے دورے کئے گئے جس میں چھوٹے ، مائیکرو اور خودروزگار ادارے بھی شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران دونوں محکموں نے نجی شعبے ، چھوٹے اور مائیکرو اداروں کے لئے قرض کے حصول میں درپیش مختلف پوشیدہ رکاوٹیں دور کرنے ، مسائل پر قابو پانے اور مثبت ترقی کے لئے ان کاروباروں کی معاونت سے متعلق ہر ممکن کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ طریقہ کار زیادہ اہم کردار ادا کرے گا اور بینکاری سے وابستہ اداروں کو وسائل کی سرمایہ کاری بڑھانے اور خدمات کی سطح بہتر بنانے میں رہنمائی کرے گا تاکہ اداروں کو آرڈرز میں اضافے اور مارکیٹ وسیع کرنے میں مدد مل سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!