چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے متعلق نئے اقدامات شروع کریں۔
شی نے یہ بات پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری کو پیش کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ پڑھنے کے بعد کہی۔
عہدیداروں میں سیاسی بیورو اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل اورچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپس کے ارکان کے علاوہ اعلیٰ عوامی عدالت اور اعلیٰ عوامی استغاثہ کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپس کے سیکرٹریز بھی شامل تھے۔
شی نے استحکام برقرار رکھتے ہوئے اصلاحات اور ترقی میں پیشرفت کے مشکل کاموں کا تذکرہ کیا کیونکہ رواں سال 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2021-2025) کا آخری سال ہے اور اصلاحات کو جامع انداز میں مزید گہرا کرنے کے لئے بھی ایک اہم سال ہے۔
جنرل سیکرٹری نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اہم پالیسیوں اور فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور 14 ویں 5 سالہ منصوبے میں مقرر کردہ اہداف کو اعلیٰ معیار کے ساتھ حاصل کرنے پر زور دیا تاکہ اگلے 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کو اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیادیں مل سکیں۔
شی نے بدلتے حالات سے اندرون و بیرون ملک پیدا شدہ کسی بھی مسئلے سے مئوثر انداز سے نمٹنے ، ایک نئے ترقیاتی نمونے کا قیام تیز کرنے ، اصلاحات کو جامع انداز میں مزید گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کا کھلا پن مزید وسیع کرنے اور پائیدار معاشی بحالی و ترقی میں پیشرفت پر بھی زور دیا۔
شی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تحقیق و مطالعے میں اضافہ کریں، طرزعمل بہتربنانے سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت کے 8 نکاتی فیصلے پر سختی سے عمل کریں اور پارٹی کے نظم ونسق کے لئے اپنی سیاسی ذمہ داریاں شعوری طور پر پوری کریں۔
