ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین نے کام کی جگہوں کی حفاظت اور آگ کی روک تھام...

چین نے کام کی جگہوں کی حفاظت اور آگ کی روک تھام کے اقدامات مضبوط کردیئے

چین  کی ریاستی کونسل کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ چینی دارالحکومت بیجنگ میں کام کی جگہوں کی حفاظت اور جنگلات و سبزہ زار میں آگ کی روک تھام سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کام کی جگہوں کی حفاظت یقینی بنانے اور جنگلات و سبزہ زار میں آگ کی روک تھام سے متعلق کوششوں کو بڑھانے کا عہد کیا ہے۔

اس ضمن میں بیجنگ میں ایک ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کام کی جگہوں پر بڑے حادثات اور آگ کی مئوثر روک تھام کے لئے اقدامات کا کہا گیا ہے۔

حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 3 سالہ مہم کو آگے بڑھائیں جس کا مقصد کام کی جگہ کی حفاظت میں بنیادی مسائل کو حل کرنا ، اہم شعبوں اور گیس، الیکٹرک بائی سائیکلز جیسی اہم مصنوعات اور  کان و خطرناک کیمیکلز کے حفاظتی انتظام کو مضبوط بنانا ہے۔

اجلاس میں نچلی سطح پر آگ بجھانے کی صلاحیتوں میں اضافے اور جنگلات  و سبزہ زار میں آگ کی روک تھام کو ترجیح دینے سے متعلق ٹھوس کوششوں پر زور دیا گیا۔

نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ کانفرنس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اور ریاستی کونسلر وانگ شیاؤ ہونگ نے کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!