اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سائبر اسپیس میں قانون کے نفاذ کی مہم تیز کردی

چین نے سائبر اسپیس میں قانون کے نفاذ کی مہم تیز کردی

چین میں ہزاروں غیرقانونی ویب سائٹس بند کردی گئیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنی سائبر اسپیس کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے سے متعلق اقدامات کونمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ چائنہ سائبر اسپیس انتظامیہ (سی اے سی) کا کہنا ہے کہ 2024 کے دوران 10 ہزار سے زیادہ غیر قانونی ویب سائٹس بند کی گئی ہیں۔

گزشتہ برس ملک بھر میں سائبر اسپیس حکام نے سائبر اسپیس میں قانون شکنی کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دی تھی جس میں نابالغوں سے متعلق ضابطوں کی خلاف وزری ، آن لائن تشدد اور غلط معلومات پھیلانا شامل ہے۔ کارروائی کے دوران  انہوں نے 11 ہزار 159  ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے نمائندوں کو بات چیت کے لئے طلب کیا  اور متعلقہ خلاف ورزی کے مرتکب 4 ہزار 46 افراد کو متنبہ یا جرمانہ کیا گیا۔

انہوں نے آن لائن کاروباری ماحول بہتر کرنے پر توجہ دی  اور غیر قانونی معلومات پھیلانے یا آن لائن رابطوں میں خلل ڈالنے والی ویب سائٹس، آن لائن پلیٹ فارمز اور آن لائن اکاؤنٹس پر جرمانے کئے۔

اس کے علاوہ سائبر اسپیس حکام نے سائبر سکیورٹی، ڈیٹا سکیورٹی اور ذاتی معلومات کے تحفظ جیسے اہم شعبوں میں قانون کا نفاذ مستحکم کرتے ہوئے لوگوں کی روزمرہ زندگی سے قریبی طور پر وابستہ خلاف قاعدہ اقدامات کو درست کیا جس میں کیو آر کوڈ سے چلنے والی کھپت اور چہرے کی شناخت شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!